QR CodeQR Code

الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

9 Apr 2013 20:07

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران حدیث پڑھانے والے علماء پر الزمات اور مسرت شاہین جیسوں کو پاکیزگی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونا اور ایک سے منظوری منصوبہ بندی کے تحت ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔ قبائلی علاقوں میں انتخابی گہما گہمی ہے، اگر وہاں خطرہ محسوس نہیں کیا جا رہا تو بندوبستی علاقوں میں کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال کے دوران حدیث پڑھانے والے علماء پر الزمات اور مسرت شاہین جیسوں کو پاکیزگی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ کسی جج کو یہ حق نہیں دے سکتے کہ وہ نظریہ پاکستان پر ان کی پاکستانیت کے بارے میں فیصلہ دے۔


خبر کا کوڈ: 252943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252943/الیکشن-ملتوی-ہونے-کا-کوئی-جواز-موجود-نہیں-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org