QR CodeQR Code

ڈاکٹر فاروق ستار کا جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے دفتر کا دورہ، علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

9 Apr 2013 22:56

اسلام ٹائمز: جے ڈی سی ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں ایم کیو ایم اور جے ڈی سی کے فلاحی اور رفاہی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 20 کا دورہ کیا۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے دفتر پر ان کی ملاقات جی ڈی سی کے چیئرمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، جنرل سیکرٹری ظفر عباس، وائس چیئرمین عادل نقوی اور پاک محرم ایسوسی ایشن اور خوجہ جماعت کے جنرل سیکرٹری سرور علی سمیت دیگر عہدیداران سے ہوئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اور جے ڈی سی کے فلاحی اور رفاہی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے جی ڈی سی کے رفاہی کاموں اور خاص طور پر سانحہ عباس ٹاؤن کے لواحقین کے لئے ان کی انتھک کاوشوں اور محنت اور خدمات پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور جی ڈی سی کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کے لئے ظہرانے کا اہتمام کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ حیدر عباس رضوی اور سلطان محمد ذیشان شامل تھے۔ اس موقع پر جی ڈی سی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 252992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252992/ڈاکٹر-فاروق-ستار-کا-جعفریہ-ڈیزاسٹر-سیل-کے-دفتر-دورہ-علامہ-شہنشاہ-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org