QR CodeQR Code

انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ضیاء دور جیسے مسائل پیدا ہو جائینگے، آفتاب شیرپاو

9 Apr 2013 23:33

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسفند یار ولی خان پختونوں کی وکالت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ضیاء دور جیسے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی خان پختونوں کی وکالت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں بھی پختونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند نہیں کرسکیں۔ آفتاب شیرپاو نے کہا کہ پختونوں کو اپنا وکیل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انتخابات میں تاخیر کسی صورت بھی قبول نہیں اور اگر ایسا ہوا تو ضیاء دور جیسے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں قومی وطن پارٹی کا امیدوار پرویز مشرف کا مقابلہ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 252998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252998/انتخابات-میں-تاخیر-ہوئی-ضیاء-دور-جیسے-مسائل-پیدا-ہو-جائینگے-آفتاب-شیرپاو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org