QR CodeQR Code

نصیر آباد، گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، اندرون سندھ سپلائی معطل

10 Apr 2013 09:04

اسلام ٹائمز: گیس پائپ لائن کو ایک ماہ میں تیسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مل گزار کے قریب 18انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پائپ لائن تباہ ہونے سے اندرون سندھ گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے سوئی گیس کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق سوئی کے قریب مل گزار میں 18انچ قطر گیس پائپ لائں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کراچی اور اندرون سندھ میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گیس پائپ   لائن کو ایک ماہ میں تیسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 253047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253047/نصیر-آباد-گیس-پائپ-لائن-دھماکے-سے-تباہ-اندرون-سندھ-سپلائی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org