0
Wednesday 10 Apr 2013 11:43

کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو ہندوستان کو ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، ترابی

کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو ہندوستان کو ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو امریکہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتا۔ ہندوستان کے اندر سے اب آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں۔ ہندوستان نے آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کر کے دیکھ لیا ہے کہ وہ آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس کے افغانستان سے نکلنے کے بعد یہاں سے مجاہدین کشمیر کا رخ کریں گے اور ہندوستان کو نقصان پہنچائیں گے۔ ہندوستان کو نقصان پہنچانے کے لیے افغانستان سے مجاہدین کا آنا ضروری نہیں ہے۔ ہندوستان کی غلط حکمت عملی اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے خود ہندوستان کے اندر لوگ ہندوستان کے خلاف ہو چکے ہیں۔ امریکہ ہندوستان کو بچانے کی فکر کرنے کی بجائے افغانستان سے نکلنے کے راستے ڈھونڈے۔ انھوں نے کہا کہ نہتے افغانیوں نے بیالیس ممالک کی فوج کو شکت سے دوچار کر دیا ہے۔ امریکہ اپنی شکست چھپانے کے لیے پاکستان پر دبائو بڑھا رہا ہے اور ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان اپنے عہد سے انحراف کر کے عالمی برادری کا مجرم ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔

خبر کا کوڈ : 253087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش