0
Wednesday 10 Apr 2013 11:54

پاکستان کا 900 کلومیٹر رینج والے بیلسٹک میزائل حتف4 شاہین ون کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا 900 کلومیٹر رینج والے بیلسٹک میزائل حتف4 شاہین ون کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف 4 شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق 900 کلو میٹر تک مار کرنے والا حتف 4 جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نامعلوم مقام سے فائر کیے جانے والے میزائل نے کامیابی کے ساتھ سمندر میں موجود ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی، نیسکام کے چیئرمین عرفان برنی، سینئر فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 253093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش