0
Wednesday 10 Apr 2013 12:30

5 سال میں تاریخ کا بدترین ظلم ملت جعفریہ پر توڑا گیا، علامہ عباس کمیلی

5 سال میں تاریخ کا بدترین ظلم ملت جعفریہ پر توڑا گیا، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ امامیہ ناظم آباد میں ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی کی جانب سے تعزیتی اجتماع بیاد شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی منعقد ہوا، جس سے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کفر سے چل سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں، گذشتہ پانچ سال میں تاریخ کا بدترین ظلم ملت جعفریہ پر توڑا گیا، ملت جعفریہ کی مظلومی پر منصف مزاج سیاسی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ علامہ عون نقوی نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ میں پونے چار سو شیعہ مملکت خداداد میں شہید کئے گئے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسرز، ڈاکٹرز اور سرکردہ افراد کا قتل کانگریسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ہو رہا ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ صدر پاکستان سزائے موت کے منتظر دہشت گردوں کو فوری سزا دلائیں۔ علامہ مرزا یوسف نے کہا کہ نگراں حکومت پولیس اور رینجرز عدل و انصاف کے تقاضے پورے کریں۔ اس موقع پر علامہ حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ باقر زیدی، علامہ اعجاز زیدی، علامہ وقار نقوی، علامہ سجاد شبیر، علامہ جعفر رضا اور علامہ غلام علی عارفی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 253109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش