0
Wednesday 10 Apr 2013 12:24

ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد

ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت کے ضلعی سیکریٹری جنرل سعید الحسنین نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حجتہ الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی مخلصانہ قیادت میں تشیع پاکستان کے شہری، مذہبی و سیاسی حقوق کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ اس موقع پر انہوں نے ملی تنظیموں کے مابین بزرگ علما کی کوششوں سے طے پانے والے ضابطہ اخلاق کو بھی ایک نیک شگون قرار دیتے ہوئے ملی اتحاد کیلئے مزید عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 253111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش