QR CodeQR Code

سعودی عرب میں ایک شہری کا سر قلم

10 Apr 2013 15:56

اسلام ٹائمز: منگل کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے بعد اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں سال کے آغاز سے اب تک 31 افراد کو پھانسی پر لٹکایا جاچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی حکام نے شمالی قصبے ہائل میں ایک شہری کا سر قلم کردیا ہے جسے ایک کار حادثے کے دوران تین افراد کی جان بوجھ کر ہلاکت کے واقعہ کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طلال بن فیض الشماری نے تیز رفتاری میں پیچھا کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایک دوسری کار کو ٹکر ماری جس میں تین افراد عبدالکریم الشماری، مفاواض بن فالحی الشماری اور ولید بن رضی الشماری سوار تھے جن کے ساتھ اس کا تنازعہ تھا۔

سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین افراد حادثے کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ منگل کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے بعد اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں سال کے آغاز سے اب تک 31 افراد کو پھانسی پر لٹکایا جاچکا ہے۔

2012ء میں سرکاری اعداد وشمار کی بنیاد پر اے ایف پی کے مطابق 76 افراد کوپھانسی دی گئی۔ امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعداد و شمار 69 بتائے ہیں۔ سعودی عرب کے قانون کے تحت ریپ، قتل، زنا، مسلح ڈکیتی، منشیات اسمگلنگ اور حکومت کے خلاف کسی سیاسی سرگرمی کا ارتکاب وغیرہ کی سزا موت ہے۔


خبر کا کوڈ: 253189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253189/سعودی-عرب-میں-ایک-شہری-کا-سر-قلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org