0
Wednesday 10 Apr 2013 19:31

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے دینی جماعتوں کا اجلاس

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے دینی جماعتوں کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان سے قاری زوار بہادر، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا امجد خان، اسلامی تحریک پاکستان کے حافظ کاظم رضا، جمعیت علمائے اسلام سینئر کے مولانا حسین احمد اعوان، جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، حافظ ساجد انور، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب نذیر احمد جنجوعہ اور امیرالعظیم شریک ہوئے۔

تمام رہنماؤں نے انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دینی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو کی۔ لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس سے پنجاب میں دینی جماعتوں کے تعلقات بھی بہتر ہوں گے اور دینی جماعتیں آپس میں مشاورت کرکے انتخابی تعاون کے لیے وسیع بنیادوں پر اجلاس منعقد کریں گی۔ چند دنوں میں دینی جماعتیں مثبت پیش رفت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کسی جماعت کے ساتھ نہ کوئی وعدہ تھا اور نہ ہی کسی قسم کی یقین دہانی تھی یہ سیاست انتخاب کی دنیا ہے، بات چیت کا عمل تو جاری رہے گا۔

قاری زوار بہادر نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، پنجاب میں بھی تمام قائدین کو متحد ہونا چاہیے، دو تین روز میں قوم کو خوشخبری سنائیں گے، ہمارا آج اکٹھا ہونا ہی قوم کے لیے مثبت پیغام ہے۔ مولانا امجد خان نے کہا کہ آج دینی جماعتوں کا اجلاس غیر رسمی تھا، تاہم اس میں غور ہوا کہ دینی جماعتوں کا ووٹ تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور دینی جماعتوں کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 253242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش