0
Thursday 11 Apr 2013 00:29

انتخابات ملتوی کرانے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انتخابات ملتوی کرانے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے 1990ء میں انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی۔ وہ بدھ کو پیپلز پارٹی کراچی میڈیا سیل میں ویڈیو لنک پر پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماﺅں اور سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز مشرف اور میاں منظور احمد بھٹو سے گفتگو کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ان رہنماﺅں سے ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات خصوصاً پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور مختلف جماعتوں سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کی گئیں، اب بھی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد پنجاب کا تفصیلی دورہ کریں گے اور انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ پنجاب میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے اور عوام سے بھرپور رابطے کئے جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے۔ ہم جمہوری انداز میں اپنے سیاسی مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 253306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش