0
Friday 7 May 2010 15:28

برطانیہ کے انتخابات،اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کی واضح برتری

برطانیہ کے انتخابات،اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کی واضح برتری
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق برطانیہ میں تازہ ترین انتخابی نتائج کے مطابق کسی جماعت کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق کنزویٹوز کو 288،حکمراں جماعت لیبر241،لبرل ڈیموکریٹس 51 اور دیگر امیدواروں کو بھی51 نشستیں ملی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 650 میں سے607 نشستوں کے نتائج آچکے ہیں،تاہم اب بھی 43 نشستوں کے نتائج باقی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کو سبقت ضرور حاصل ہے،تاہم انتخابی نتائج معلق پارلیمنٹ کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔وزیراعظم گورڈن براؤن نے اپنی نشست تو جیت لی ہے،لیکن ان کی پارٹی نے اکثریت کھو دی ہے۔کنزرویٹو رہنما ڈیوڈ کیمرون بھی اپنی نشست جیت گئے ہیں۔لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما نک کلیگ نے SHEFFIED میں اپنی نشست جیت لی۔انتخابات میں 89مسلمان امیدواروں بھی حصہ لیا جن میں کم از کم تین پاکستانی نژاد امیدوار انس سرور،محمد صادق اور شبانہ محمود جیت گئے ہیں۔انس سرور گلاسگو،محمد صادق ٹوٹنگ اور شبانہ محمود برمنگھم سے کامیاب ہوئی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 25334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش