QR CodeQR Code

جنرل اسٹینلے میک کرسٹل کی آرمی چیف سے ملاقات

7 May 2010 16:03

اسلام ٹائمز:جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


راولپنڈی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے افغانستان میں عالمی اتحادی فوج ( ایساف) کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے ملاقات کی۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحدی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے امور بھی زیر غور آئے۔اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 25337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/25337/جنرل-اسٹینلے-میک-کرسٹل-کی-آرمی-چیف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org