QR CodeQR Code

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی مجلس عمومی کا انعقاد، سہ ماہی پروگرام کی منظوری

11 Apr 2013 12:20

اسلام ٹائمز: نومل میں منعقد ہونے والی مجلس عمومی میں ڈویژنل کابینہ، یونٹ صدور اور اراکین ذیلی نظارت نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی دو روزہ مجلس عمومی گلگت کے نواحی علاقے نومل میں منعقد ہوئی، اجلاس عمومی میں ڈویژنل کابینہ کے علاوہ تمام یونٹ صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان کے علاوہ اراکین ذیلی نظارت اور سینئر برادران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس عمومی میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈویژن اور یونٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ آئندہ سہ ماہی کے تنظیمی پروگراموں کی اراکین عمومی نے باضابطہ منظوری بھی دی۔

اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر برادر ایوب انصاری نے عصر حاضر کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے طلبا کو شعور و کردار کے ہتھیار سے لیس کر معاشرے میں دینی اقدار کے فروغ اور نوجوانوں کو تعلیمات محمد و آل محمد سے روشناس کرانے کیلئے مختلف تربیتی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آئی ایس او پاکستان اپنی تابندہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے نوجوان طلبا کی کردار سازی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی۔


خبر کا کوڈ: 253412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253412/ا-ئی-ایس-او-گلگت-ڈویژن-کی-مجلس-عمومی-کا-انعقاد-سہ-ماہی-پروگرام-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org