0
Thursday 11 Apr 2013 17:09

یورپ، غیر قانونی طورتارکین وطن کی جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار

یورپ، غیر قانونی طورتارکین وطن کی جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ یورپ میں غیر قانونی طورپر مقیم پاکستانیوں کی جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس، پرتگال اور برطانیہ کی پولیس نے جعلی شادیاں کروانے والے گروہ کے 26 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے 7 پرتگال، 11 فرانس اور 7 کو برطانیہ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گینگ غیر قانونی طور پر یورپ میں آنے والے پاکستانیوں کو مستقل اقامت دلوانے کے لئے پرتگالی خواتین کو پیپر میرج کے لیے استعمال کرتا تھا۔ اس گروہ کا نیٹ ورک پورے یورپ میں تھا، اسکے علاوہ یہ گینگ مختلف مالی بدعنوانیوں میں بھی مختلف یورپی ممالک کو مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فروری میں اس گروپ کے چند ارکان بارسلونا سے گرفتار کئے گئے تھے جس پر ایک گرینڈ آپریشن کے بعد ان دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 253470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش