0
Thursday 11 Apr 2013 23:35

پشاور میں بم دھماکہ، اے این پی کے امیدوار ارباب ایوب بال بال بچ گئے

پشاور میں بم دھماکہ، اے این پی کے امیدوار ارباب ایوب بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ترناب فارم میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب ایوب بال بال بچ گئے۔ پولیس کے مطابق ترناب فارم کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل اے این پی کے امیدوار ارباب ایوب کی گاڑی اس جگہ سے گزری تھی، خوش قسمتی سے ارباب ایوب جان دھماکے میں محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم آخری اطلاعات تک کسی دہشتگرد گروہ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 253554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش