0
Friday 12 Apr 2013 09:05

مسلم اکثریتی کردار کو زک پہنچانے کے خلاف بھرپور مزاحمت ہوگی، میرواعظ عمر فاروق

مسلم اکثریتی کردار کو زک پہنچانے کے خلاف بھرپور مزاحمت ہوگی، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) اور متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق نے عیسائی مشینری کی سرگرمیوں کو مشکوک اور پُرتشویش قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کچھ بیرونی قوتیں جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو زک پہنچانے کے درپے ہیں، انہوں نے متحدہ حکمت عملی وضع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلم نوجوانوں کو بے دین اور مرتد بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ایک خصوصی بیان میں میرواعظ نے وادی خاص طور پر شہر سرینگر میں ایک بار پھر گڑے مردے اکھاڑنے کے مترادف بعض عیسائی مشنریوں کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں اور لالچ دیکر تبدیلی مذہب کی کوششوں کی اطلاعات پر گہری فکر مندی اور تشویش کا اظہار کیا ہے، میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اگرچہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے حوالے سے جموں و کشمیر میں ایک لمبے عرصے سے پر امن سیاسی جدوجہد اور خونین تحریک چل رہی ہے اور اسکے لئے بلا امتیاز عوام بے مثال اور تاریخی نوعیت کی جانی و مالی قربانیاں دے رہے ہیں تاہم اسی کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر خاص طور پر مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا ایک گہوارا رہی ہے لیکن بدقسمتی سے نامساعد حالات کی آڑ میں بعض بیرونی قوتیں یہاں کے مسلم اکثریتی کردار کو مالی لالچ، مراعات اور مفادات کے ذریعے نہ صرف زک پہنچانے کے درپے ہیں بلکہ عام معصوم طالب علموں اور دین اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ناواقف کشمیری نوجوانوں کو بے دین اور مرتد بنانے کی مذموم کوششوں میں لگی ہیں۔

میرواعظ عمر فاروق نے خبردار کیا کہ کشمیر کے مسلم تشخص اور اکثریتی کردار اور نئی نسل کو گمراہ کرنے کی سازشوں کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور کشمیر میں اس طرح کی کوششوں کو پنپنے اور ریشہ دوانیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اس تعلق سے عنقریب متحدہ مجلس علماء کا ایک اجلاس طلب کیا جارہا ہے جس میں تمام دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داروں اور سرکردہ ائمہ حضرات شرکت کریں گے اور حالات کا جائزہ لیکر اسکے توڑ کیلئے ایک متحدہ حکمت عملی وضع کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 253569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش