QR CodeQR Code

مشرف کی حمایت اصولوں پر کی، اب بھی قائم ہوں، سردار عتیق

12 Apr 2013 09:35

اسلام ٹائمز: مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اکثریت ممبران نے نواز لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایک دو روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ مجلس عاملہ کے ارکان نے مشرف کی حمایت نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے مشاورتی اجلاس میں ممبران کی اکثریت نے پاکستان کے انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی حمایت کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاہم حتمی فیصلہ کا اختیار صدر جماعت کو دے دیا ہے۔ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت کرنے کے حوالے سے ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی وجہ سے ق لیگ کی حمایت کے لیے بھی رائے سازی نہیں ہو سکی۔ اجلاس میں طویل بحث ہوئی اور ممبران کی اکثریت نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ پیش کی کہ انتخابات میں نواز لیگ کی حمایت کی جانی چاہیے۔ تاہم حتمی فیصلہ صدر جماعت سردار عتیق احمد ایک دو روز میں کرینگے۔ 

ذرائع کے مطابق گذشتہ مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سیاست میں مجھ سے جونیئر ہیں وہ جب تحریک استقلال میں تھے تو میں سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے سیاسی اسیر تھا اور جیل میں بند تھا۔ ہم نے پاکستان کے انتخابات میں حمایت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اس کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جس میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں کسی پارٹ کی حمایت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی سیاسی پالیسیوں کی حمایت کرتا رہا ہوں جس پر میں اب بھی قائم ہوں اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، وقت کی لحاظ سے مشرف کی پالیسیاں درست تھیں۔


خبر کا کوڈ: 253584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253584/مشرف-کی-حمایت-اصولوں-پر-اب-بھی-قائم-ہوں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org