0
Friday 12 Apr 2013 12:28

کرم ایجنسی،ووٹروں کی کل تعداد اور خواتین کی حق رائے دہی

کرم ایجنسی،ووٹروں کی کل تعداد اور خواتین کی حق رائے دہی
رپورٹ: ایس این حسینی

کرم ایجنسی میں الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حلقہ این اے 37 اور 38 میں رجسٹرڈ شدہ ووٹوں کی کل تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 621 ہے۔ جبکہ دونوں حلقوں سے رجسٹرڈ شدہ مردوں کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 193 اور خواتین ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 990 ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسران کے مطابق این اے 37 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 562 ہے۔ جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد 96066 اور خواتین کی تعداد 66 ہزار 496 ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق اس حلقے میں طوری قبائل کے ووٹروں کی کل تعداد تقریبا ایک لاکھ 22 ہزار جبکہ دوسرے قبائل کے میل فیمیل ووٹروں کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
ہمارے نمائندے نے پاراچنار میں موجود الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ حلقہ این اے 38 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد ایک لاکھ دو ہزار 621 ہے جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد 61 ہزار 127 جبکہ خواتین کی تعداد 41 ہزار 4 سو 94 ہے۔
واضح رہے فاٹا میں کرم ایجنسی ہی وہ واحد ایجنسی ہے جہاں خواتین اپنے ووٹ کا استعمال پوری آزادی کے ساتھ کرتی ہیں۔ یہاں کسی فریق کی جانب سے خواتین پر ووٹ استعمال کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ بلکہ ہر امیدوار کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے اپنے طرفداروں کے خواتین و حضرات دونوں کے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرائیں۔ کیونکہ مخالف امیدوار اگر اپنے حمایتیوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ کرانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اس کا ڈائریکٹ اثر پولنگ پر پڑے گا۔ اور یوں خواتین اور مردوں کی رجسٹریشن دونوں کے لئے کامیابی اور ناکامی کا باعث بن سکتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ کرم ایجنسی میں ووٹ ڈالنے کی شرح باقی قبائل تو کیا پورے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 253600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش