0
Friday 12 Apr 2013 19:40

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بیلٹ پیپرز بھجوانے کیلئے پی آئی اے سے مدد مانگ لی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بیلٹ پیپرز بھجوانے کیلئے پی آئی اے سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے جی ایم آپریشن پی آئی اے کے نام خط بھجوایا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بیلٹ پیپرز بائی ایئر بھجوانا چاہتے ہیں، کراچی سے کوئٹہ کیلئے پی آئی اے کارگو کی سہولت فراہم کرے۔ بیلٹ پیپرز کا وزن 35 ہزار کلو گرام ہے، کارگو کیلئے مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ نیشنل کاز ہے، اس لئے فی الفور تعاون کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کراچی میں سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوا کر کوئٹہ بھیجے جائیں گے۔ جہاں سے پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، قلات، مستونگ، خضدار، چاغی، سبی، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی اور گوادر بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 253684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش