0
Friday 12 Apr 2013 19:34

پیپلز پارٹی مخالف 10 جماعتی اتحاد کے سندھ میں مشترکہ امیدواروں کے نام

پیپلز پارٹی مخالف 10 جماعتی اتحاد کے سندھ میں مشترکہ امیدواروں کے نام
اسلام ٹائمز۔ 10 جماعتی اتحاد نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں ون ٹو ون مقابلے کے لئے صوبے کے چار ڈویژنوں میں اپنے مشترکہ امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی قومی اسمبلی کی 24 اور صوبائی اسمبلی کی 38 نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ باقی نشستوں پر ابھی بات چیت جاری ہے۔ کراچی ڈویژن کے لئے مشترکہ امیدواروں کے معاملے پر 10 جماعتی اتحاد کے ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ایک دو روز میں فیصلہ کرے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 10 جماعتی اتحاد کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے تین روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں بالآخر 62 مشترکہ امیدواروں کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے جن لوگوں کو 10 جماعتی اتحاد کا مشترکہ امیدوار قرار دیا گیا ان میں این اے 214 نواب شاہ II سکرنڈ سے مولوی عبدالرزاق پرہیار (جے یو آئی ف)، این اے 219 حیدرآباد II لطیف آباد سے شیخ شوکت علی (جماعت اسلامی)، این اے 220 حیدرآباد III سٹی حیدرآباد سے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر (جے یو پی)، این اے 221 حیدرآباد IV قاسم آباد/ ٹنڈو جام سے ڈاکٹر رجب میمن (سندھ ترقی پسند پارٹی)، این اے 223 حیدرآباد IV سے ڈاکٹر راحیلہ مگسی (مسلم لیگ ن)، این اے 224 بدین I تلہار سے علی اصغر ہالیپوٹو (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 225 بدین II ماتلی / ٹنڈوباگو سے بی بی یاسمین شاہ (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 231 دادو I سے سید جلال محمود شاہ (سندھ یونائیٹڈ پارٹی)، این اے 232 دادو II جوہی سے کریم علی خان جتوئی (مسلم لیگ ن)، این اے 233 دادو III / خیرپور ناتھن شاہ / میہڑ سے لیاقت علی خان جتوئی (مسلم لیگ ن)، این اے 237 ٹھٹھہ I ساکرو/ گھوڑا باری سے ماروی میمن (مسلم لیگ ن)، این اے 238 ٹھٹھہ II سجاول/ بٹھورو سے مفتی نذیر خان (جے یو آئی ف)، این اے 234 سانگھڑ سے حاجی پیر بخش جونیجو (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 235 سانگھڑ سے پیر صدر الدین شاہ راشدی (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 236 سانگھڑ سے امام دین شوقین (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 226 میرپورخاص سے سید قربان علی شاہ (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 229 تھرپارکر سے ایڈووکیٹ حسنہ لانجو (قومی عوامی تحریک)، این اے 201 گھوٹکی سے سید عطاءاللہ شاہ بخاری (مسلم لیگ ن)، این اے 215 خیرپور سے سید غوث علی شاہ (مسلم لیگ ن)، این اے 216 خیرپور سے پیر صدر الدین شاہ راشدی (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 210 کشمور سے میر حاکم علی سندرانی (مسلم لیگ فنکشنل)، این اے 211 نوشہرو فیروز سے غلام مرتضیٰ خان جتوئی (نیشنل پیپلز پارٹی)، این اے 206 لاڑکانہ قمبر شہداد کوٹ سے سید اصغر شاہ راشدی (سندھ یونائیٹڈ پارٹی) اور این اے 207 لاڑکانہ شہداد پور سے ڈاکٹر خالد محمود سومرو (جے یو آئی ف) شامل ہونگے۔
 
صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مشترکہ امیدواروں میں پی ایس V گھوٹکی سے سردار شہریار شر (نیشنل پیپلز پارٹی)، پی ایس 8 گھوٹکی سے سردار بابر خان لوند (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 13 جیکب آباد سے میر منظور خان پنہور (مسلم لیگ ن)، پی ایس 24 نواب شاہ سے سید سجاد حسین شاہ (مسلم لیگ ن)، پی ایس 25 نواب شاہ سے سید باغ علی شاہ یا جان محمد بروہی (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 26 نواب شاہ سے آصف شاہ جیلانی (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 27 نواب شاہ سے سید زین العابدین شاہ (سندھ یونائیٹڈ پارٹی)، پی ایس 30 خیرپور سے پیر سید راشد شاہ راشدی (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 42 شہداد کوٹ سے سرتاج چانڈیو (قومی عوامی تحریک)، پی ایس 44 مٹیاری سے محمد علی شاہ جاموٹ (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 47 حیدرآباد سے ایاز لطیف پلیجو (قومی عوامی تحریک)، پی ایس 48 حیدرآباد سے ہمایوں خان مندوخیل (جے یو آئی ف)، پی ایس 49 حیدرآباد سے ڈاکٹر سیف الرحمن (جماعت اسلامی)، پی ایس 57 بدین سے سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 58 بدین سے میر محمد پنہیار (سندھ یونائیٹڈ پارٹی)، پی ایس 71 جامشورو سے جلال محمود شاہ (سندھ یونائیٹڈ پارٹی)، پی ایس 59 بدین سے محمد اسماعیل راہو (مسلم لیگ ن)، پی ایس 60 تھرپارکر سے محمد عمر نوہڑیو (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 62 تھرپارکر سے وسند تھاری (قومی عوامی پارٹی)، پی ایس 65 میرپورخاص سے مفتی عبداللطیف (جے یو آئی ف)، پی ایس 66 میرپورخاص سے میر اعجاز تالپور (مسلم لیگ ن)، پی ایس 67 میرپور خاص سے میر جان اللہ تالپور (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 68 عمر کوٹ سے دوست محمد میمن (حمایت یافتہ مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 69 عمرکوٹ سے فقیر جادم منگریو (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 70 تھرپارکر سے محمد قاسم سراج سومرو (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 75 دادو سے ڈاکٹر بندے علی لغاری (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 76 دادو سے لیاقت علی خان جتوئی (مسلم لیگ ن)، پی ایس 78 سانگھڑ سے سعید خان نظامانی (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 80 سانگھڑ سے حاجی خدا بخش راجڑ (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 81 سانگھڑ سے جام مدد علی خان (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 83 سانگھڑ سے محمد بخش خاصخیلی (مسلم لیگ فنکشنل)، پی ایس 84 ٹھٹھہ سے پیر رحمانی جیلانی (مسلم لیگ ن)، پی ایس 86 ٹھٹھہ سے انور سومرو (قومی عوامی تحریک)، پی ایس 85 ٹھٹھہ سے جام گہرام چانڈیو (مسلم لیگ ن) اور پی ایس 87 ٹھٹھہ سے اقبال چانڈیو (مسلم لیگ فنکشنل) شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 253707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش