0
Saturday 13 Apr 2013 00:22

دہشتگرد کسی مذہب یا مسلک کے ترجمان نہیں، ہم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ مضبوط ہیں، علامہ جواد ہادی

دہشتگرد کسی مذہب یا مسلک کے ترجمان نہیں، ہم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ مضبوط ہیں، علامہ جواد ہادی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے نومنتخب رکن علامہ سید جواد ہادی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کسی مذہب یا مسلک کے ترجمان نہیں، ہم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ مضبوط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مختلف ملی تنظیموں کے فورم امامیہ رابطہ کونسل کے تاسیسی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی اس وقت تک کسی قوم کی حالت تبدیل نہیں کرتا، جب تک وہ خود اپنی حالت تبدیل کرنے کا ارادہ نہ کرے۔ قوم کے ہر فرد کو ذمہ دار ہونا چاہئے۔ ملت تشیع نے 14 سو سال کا انتہائی کٹھن سفر طے کیا ہے۔ ہم نے اپنے سر کٹوائے، جیلیں کاٹیں، بچے شہید کروائے، لیکن اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم خوفزدہ ہوجائیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ اور عقائد قرآن اور حدیث کی ٹھوس بنیادوں پر مبنی ہے۔ لڑنا جھگڑنا ان کا کام ہے جن کے دامن دلیل سے خالی ہوں۔ علامہ سید جواد ہادی نے کہا کہ دہشتگرد کسی مذہب یا مسلک کے ترجمان نہیں، یہ ہر جگہ اقلیت میں ہیں۔ ہم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ مضبوط ہیں۔ ہم نے تاریخ میں بڑے بڑے طاغوتوں کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کے بعد یہ نظریہ ہمیشہ کیلئے قائم ہوچکا ہے کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جایا جائے۔ انہوں نے پشاور میں رابطہ کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملی تنظیموں کے مابین روابط اور ملت کے اتحاد کیلئے کوشش کرنا انتہائی حوصلہ افزاء اقدام ہے، ہم امامیہ رابطہ کونسل کے مسئولین کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

بعدازاں اتفاق رائے سے میجر (ر) سید حسنین کاظمی کو امامیہ رابطہ کونسل کا چیف ایگزیکٹیو منتخب کیا گیا، جبکہ دیگر عہدیداروں کا بھی اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ خورشید انور جوادی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ ارشاد حسین خلیلی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں، آئی ایس او پشاور ڈویژن کے مسئولین سمیت مختلف ماتمی سنگتوں کے سالار حضرات نے بھی شرکت کی،
خبر کا کوڈ : 253762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش