0
Saturday 13 Apr 2013 19:11

10 جماعتی اتحاد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، شرجیل انعام میمن

10 جماعتی اتحاد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، شرجیل انعام میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 10 جماعتی اتحاد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اور اس اتحاد کا بھی حال ماضی کے نو ستاروں والے اتحاد جیسا ہوگا۔ شیرازی لوٹے ہیں، پیپلز پارٹی ٹھٹھہ سے کلین سویپ کرے گی۔ وہ ہفتہ کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ ٹھٹھہ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اویس مظفر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ٹھٹھہ کے شیرازی گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق یو سی ناظم حاجی قاسم چانڈیو اور سید امیر شاہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شیرازی گروپ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، کوئی جماعت اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کی گئی اور یہ سازشیں اب بھی جاری ہیں لیکن ان سازشوں کا عوام کی طاقت کے ذریعے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے شیرازی برادران لوٹے ہیں ان کو انتخابی نشان بھی لوٹا ہونا چاہیے۔ 10 جماعتی اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 10 جماعتی اتحاد میں پہلے 20 جماعتیں شامل تھی، اب یہ کم ہوکر 10 ہوگئی ہیں اور جلد یہ اتحاد سکڑ کر 2 جماعتوں تک محدود ہوجائے گا اور اس اتحاد کا حال بھی نو ستاروں کے اتحاد جیسا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کو وائٹ واش کردیں گے اور ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کے خلاف سازشیں نہیں کرتی بلکہ ہم جمہوری انداز میں سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا آئندہ وزیر اعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔ اس موقع پر ٹھٹھہ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اویس مظفر نے کہا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 253956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش