0
Sunday 14 Apr 2013 09:43

میرانشاہ، آزاد امیدوار کامران خان کے الیکشن آفس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

میرانشاہ، آزاد امیدوار کامران خان کے الیکشن آفس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں شدت پسندوں نے آزاد امیدوار کے الیکشن آفس کو بم سے اڑا دیا، جس سے اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ 
افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن اس سے 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی خدشات کو مزید تقویت ملی ہے۔

میرانشاہ میں انٹیلی جنس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ شدت پسندوں نے صبح 5 بجے آزاد امیدوار کامران خان کے الیکشن آفس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں دفتر کے تینوں کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ میرانشاہ کے رہائشیوں نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے ایک ملحقہ مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق کامران خان شمالی وزیرستان میں پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سابقہ حکومت میں رکن اسمبلی تھے۔ ابھی تک کسی نے بھی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تاہم تحریک طالبان(ٹی ٹی پی) نے پاکستان نے سابقہ حکومت کی تین اتحادی سیکولر جماعتوں کو الیکشن کے دوران نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو شدت پسندوں نے سابقہ حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کو ہلاک کردیا تھا اور ٹی ٹی پی نے انہیں قتل کرنے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 254052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش