QR CodeQR Code

سعودی عرب، قتل کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم

14 Apr 2013 10:09

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق امجد علی کول نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا اور اسکے بعد وہ نقدی لے کر فرار ہو گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں خاتون سے زیادتی اور پھر اسے قتل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق امجد علی کول نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا اور اسکے بعد وہ نقدی لے کر فرار ہو گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال امجد علی کول کی سزا کے بعد سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے والی سزاؤں کی تعداد 33 ہوگئی، جبکہ 2012ء میں مختلف جرائم کا ارتکاب کرنے والے 76 افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 254053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/254053/سعودی-عرب-قتل-کے-الزام-میں-پاکستانی-شہری-کا-سر-قلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org