0
Sunday 14 Apr 2013 22:39

سوات اور چارسدہ میں دھماکے، اے این پی کے رہنماء مکرم شاہ جاں بحق، معصوم شاہ زخمی

سوات اور چارسدہ میں دھماکے، اے این پی کے رہنماء مکرم شاہ جاں بحق، معصوم شاہ زخمی
اسلام ٹائمز۔ سوات اور شبقدر میں بم دھماکوں کے باعث اے این پی کے رہنماء مکرم شاہ جاں بحق جبکہ امیدوار معصوم شاہ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء مکرم شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مکرم شاہ اپنی گاڑی میں بنجوٹ سے منگلور جارہے تھے کہ اچانک گاڑی میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی اور مکرم شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ جسے ریمورٹ کنٹرول سے تباہ کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب ضلع چارسدہ کے علاقہ شب قدر میں اے این پی کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس سے اے این پی کے امیدوار سید معصوم شاہ زخمی ہوگئے۔ 

معصوم شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 21پر اے این پی کے امیدوار ہیں۔ پولیس کے مطابق اے این پی کا قافلہ شب قدر جارہا تھا کہ کچرے کے ڈھیر میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔ جس سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ سید معصوم شاہ  کو پشاور منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی کو ٹارگٹ کرنا پری پول ریگنگ ہے اور مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومت اور الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل اے این پی کے رہنماوں کا قتل اور ان پر حملے تشویشناک ہیں۔ اے این پی کو دھمکیاں ملنے کے باوجود مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی دہشت گردوں کے ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 254162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش