0
Monday 15 Apr 2013 09:38

پنجاب کے تعلیمی نصاب سے نظریہ اسلام حذف کرنا اسلام دشمنی ہے، مولانا سعید

پنجاب کے تعلیمی نصاب سے نظریہ اسلام حذف کرنا اسلام دشمنی ہے، مولانا سعید
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی نصاب سے نظریہ اسلام، تذکرہ جہاد کو نکالنا قابل مذمت ہے۔ قومی ہیروز کو نظرانداز کرنے والے اپنی شناخت سے محروم ہو جایا کرتے ہیں۔ یکساں نصاب تعلیم کے دعوے  کرنے والے مسلمان بچوں کو عقیدہ اور ایمان سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف، سواد اعظم اہل و الجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا مفتی محمود الحسن مسعودی، جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، جنرل سیکرٹری جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا عبدالحئی، مولانا امین الحق فاروقی، مولانا مفتی عبدالعزیز قاسمی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگی دور حکومت میں نصاب کو سیکولر بنانے کے لیے اسلام، قرآن و سیرت رسول (ص)، تذکرہ جہاد، ٹیپوسلطان اور علامہ اقبال جیسے عنوانات کو ختم کرنا بدترین دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے۔ پورے ملک کا نظام تعلیم نظریہ اسلام اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق مرتب کیا جائے۔

خبر کا کوڈ : 254266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش