0
Monday 15 Apr 2013 10:42

آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائیں گے، چوہدری عبدالمجید

آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائیں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی پیپلز پارٹی حکومت نے تعمیر و ترقی کے ایسے روڈ میپ پر سفر شروع کر رکھا ہے جس سے آزاد خطہ کے عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولیات میسر آ سکیں گی۔ مظفرآباد تحریک آزادی کے بیس کیمپ کا چہرہ ہے۔ مظفرآباد کو دنیا کا بین الاقوامی شہر بنا دیں گے۔ کیپٹل سٹی کے عوام کو کیپٹ سٹی جیسی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مظفرآباد کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انجمن تاجران کے تمام معاملات کو یکسو کیا جا رہا ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم اور زلزلہ زدگان اور نیلم جہلم پراجیکٹ کے متاثرین کے تمام تحفظات دور کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ شدید مشکلات کے باوجود میگا پراجیکٹس کی تعمیر جاری ہے۔ تمام اضلاع میں مزید پراجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں۔ تمام زیرتکمیل منصوبہ جات کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کے ویژن کے مطابق اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام جلد خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے۔ قانوں و انصاف کی بالادستی قائم کر کے آزاد خطہ میں گڈگورننس قائم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کا جو ایجنڈا لے کر آئے ہیں اس کو مکمل کر کے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 254267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش