0
Tuesday 16 Apr 2013 00:30

الیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز نہ کرے، قاری عثمان

الیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز نہ کرے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔ اسلام کے نام کے پر ووٹ مانگنے پر پابندی لگانا ملک کی اساس اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جے یو آئی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد غیاث، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا عمر صادق، قاضی فخر الحسن، قاضی امین الحق آزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ اسلام کے مقدس نام پر حاصل کئے گئے ملک میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام کے نام پر ووٹ مانگنے کو قابل سزا جرم قرار دینا ملکی اساس اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔

قای عثمان نے مزید کہا کہ آئین اسلام کو مملکتی مذہب قرار دے چکا ہے۔ آئین کی دفعہ 62 63 امیدواروں کے حوالے سے راہنماء ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے آئے روز ضابطہ اخلاق میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدواروں سے کلمہ، نماز اور دیگر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔ اگر امیدوار اسلام کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتا تو پھر ان سوالات کا کیا مقصد تھا؟ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے آ ئینی اختیارات سے تجاوز نہ کریے۔ امریکہ اور اس کے ایجنٹ جمعیت علماء اسلام کو پار لیمنٹ سے باہر رکھ کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اہل وطن 11مئی کو ان تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے کتاب پر مہر لگا کر جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیںگے۔
خبر کا کوڈ : 254499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش