0
Tuesday 16 Apr 2013 14:27

اگر ہم نے ہمت ہاری تو پورے ملک کے حالات وزیرستان سے بھی بدتر ہوجائیں گے، بشیر جان

اگر ہم نے ہمت ہاری تو پورے ملک کے حالات وزیرستان سے بھی بدتر ہوجائیں گے، بشیر جان
اسلام ٹائمز۔ ہم پوری انسانیت کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن نے ہمارے ہاتھ پیر باندھ کر درندوں کے آگے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، قربانیوں کے بغیر کبھی قومیں اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتیں، ہر تحریک کی بنیادی اساس شہداء کا لہو ہوتا ہے، یہ ہمارے قائدین کی سوچ و فکر کی سچائی ہے کہ دہشت گرد صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنارہے ہیں، ہم نے ہمیشہ وقتی سیاسی فائدوں کے بجائے ہمیشہ قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی ہے، حق و سچ کی جنگ میں عوام، سول سوسائٹی ہمارے ساتھ ہم آواز ہوں، اگر ہم نے ہمت ہاری تو پورے ملک کے حالات وزیرستان سے بھی بدتر ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت وفاق اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں منعقدہ شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کے عزائم کی کی تکمیل کی راہ میں صرف اور صرف حضرت باچا خان بابا کے سپاہی ہی اصل رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر پائندہ خان کی شہادت ہمارے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ اب تک شہید پائندہ خان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس موقع اے این پی کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران حاجی اورنگزیب بونیری، سلطان مندوخیل، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر یونس خان بونیری، ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری خالد خان، پختون ایس ایف کے صوبائی صدر رضا خان جدون اور اسد خان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 254678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش