0
Sunday 9 May 2010 13:25

شمالی وزیرستان،میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

شمالی وزیرستان،میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
میران شاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل کے قریب انزر کس نامی گاؤں میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے۔حملے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا اور اب تک دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مرنے والوں کی قومیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس سے وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہ طالبان کا مضبوط گڑھ بتایا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق حملے میں طالبان رہنماؤں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل میں ایک مکان کے حجرے پر دو میزائل داغے جسکے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مرنے والے تمام افراد مقامی بتائے جا رہے ہیں۔ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،تحصیل میران شاہ،میر علی اور دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 25469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش