0
Wednesday 17 Apr 2013 09:33

میڈیا تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے، سردار یعقوب

میڈیا تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ میڈیا تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر کشمیری میڈیا سے وابستہ افراد منظم منصوبہ بندی اور قومی جذبے کے تحت کام کریں۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہدایت کی ہے ماس کمیونیکشن ڈپلومہ کورسسز شروع کروانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور سنٹرل پریس کلب کے ممبران کو یونیورسٹی کا دورہ بھی کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینٹرل پریس کلب کے سیکرٹری طاہر احمد فاروقی سے ملاقات کے دوران کیا۔

سردار یعقوب نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی میڈیا میں تحریک کشمیر اور آزاد کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے صحافی اپنا کردار ادا کریں بدقسمتی ہے کہ ہم اپنی خبریں صرف آپ ہی پڑھتے ہیں۔ اس حوالے سے تجاویز دی جائیں کہ ہم کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا قومی میڈیا مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کو بھی اس کی اہمیت کے مطابق کوریج دے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دور میڈیا کا دور ہے  الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا کے بعد سوشل میڈیا نے بھی معلومات کی فراہمی کی دنیا میں انقلاب پیدا کیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سب چیزوں کا درست استعمال کیا جائے اور قومی مقاصد کی تکمیل میں ان کو بطور ہتھیار استعمال کیا جائے تاکہ جدید دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کی جا سکیں۔

خبر کا کوڈ : 254943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش