QR CodeQR Code

مسائل کا واحد حل ملک میں نظام مصطفےٰ(ص)کے نفاذ مضمر ہے، عرفان مشہدی

17 Apr 2013 18:01

اسلام ٹائمز:مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام سے دوری کے نتیجے میں بحران روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، عوام انتخابات میں اسلام کے نفاذ اور وطن کی سلامتی کے دعوے کر نے والوں کووٹ دیں اور سیکو لر لا بیوں کو مسترد کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فضل کریم کی موت سے پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہو سکے گا، اسلام اس ملک کا مقدر ہے اب اس نظام کے نفاذ کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک معاشی سیاسی میدانوں میں آگے نہیں بڑھ سکتا ہے، اسلام سے دوری کے نتیجے میں بحران روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، عوام انتخابات میں اسلام کے نفاذ اور وطن کی سلامتی کے دعوے کر نے والوں کو ووٹ دیں اور سیکولر لابیوں کو مسترد کر دیں۔

صاحبزادہ فضل کریم کی رسم قل کے بعد لاہور پہنچنے پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم جے اے کے کارکن ملک میں نفاذ نظام مصطفےٰ(ص) کے لئے اپنی جدوجہد تیز کر دیں علماء کو مسجد اور مدارس کے نکل کر میدان عمل میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے منگل کے روز کے پی کے میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ان تمام مسائل کا واحدحل ملک میں نظام مصطفےٰ(ص)کے نفاذ اور مقام مصطفےٰ(ص) کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مضمر ہے۔


خبر کا کوڈ: 255135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255135/مسائل-کا-واحد-حل-ملک-میں-نظام-مصطفے-ص-کے-نفاذ-مضمر-ہے-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org