0
Monday 10 May 2010 11:23

افغان اور عراق جنگ کے بعد امریکا کوئی لڑائی نہیں لڑ سکتا،رابرٹ گیٹس

افغان اور عراق جنگ کے بعد امریکا کوئی لڑائی نہیں لڑ سکتا،رابرٹ گیٹس
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے حکومت کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے فوج کے صحت اور کمانڈ اسٹرکچر پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ امریکی فوج کو مزید بجٹ خسارے کی توقع نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے پینٹاگون کی سینئر ترین بیوررو کریسی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال کے پیش نظر بعض بڑے ہتھیاروں کے پروگرام کو واپس اور بڑھتے ہوئے فوجی اخراجات میں کمی لانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوجی سینئر بیورو کریسی کے اضافی اخراجات محکمہ دفاع کے کل بجٹ کا 40فیصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق جنگ کے اخراجات کے دھچکے شاید امریکا کو کوئی اور اتنی مہنگی جنگ شروع کرنے میں محتاط کر دیں۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پینٹاگون کا بنیادی بجٹ تقریباً دگنا ہو گیا ہے ان اخراجات میں عراق افغانستان جنگ کے اخراجات کا شمار نہیں۔انہوں نے پینٹاگون کے ہیلتھ کیئر کے بجٹ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون کے 550 ارب ڈالر کے بجٹ میں سے 10 سے 15 ارب ڈالر کی کمی کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 25519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش