QR CodeQR Code

پشاور، یکہ توت خودکش حملہ میں جاں بحق ہونیوالے 17 افراد کی تدفین کردی گئی

17 Apr 2013 22:06

اسلام ٹائمز: دھماکہ میں امامیہ رابطہ کونسل کے سیکرٹری اطلاعات اظہر علی شاہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ کے قریب ہونے والے خودکش حملہ کی وجہ سے پشاور کی فضاء آج سوگوار رہی۔ مختلف علاقوں سے جنازے اٹھے۔ جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کئی زخمی زیر علاج ہیں۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 17 افراد کی تدفین علاقوں میں کی گئی۔ جاں بحق شہریوں کی نماز جنازہ محلہ جوگن شاہ، فقیر آباد، شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں ادا کی گئی۔ جاں بحق افراد میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے۔ جس کی نماز جنازہ دن گیارہ بجے ادا کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عابد الرحمان کی تدفین ہندکو دامان شاہ عالم میں کی گئی۔ جبکہ پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ گذشتہ شب پولیس لائنز میں ادا کی گئی تھی۔ یکہ توت خودکش حملہ میں کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھاتے رہے۔ دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ دھماکہ میں امامیہ رابطہ کونسل کے سیکرٹری اطلاعات اظہر علی شاہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 255199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255199/پشاور-یکہ-توت-خودکش-حملہ-میں-جاں-بحق-ہونیوالے-17-افراد-کی-تدفین-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org