0
Wednesday 17 Apr 2013 21:25

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی جانب سے ’’ہفتہ احیائے ثقافتی اسلامی ‘‘ منانے کا اعلان

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی جانب سے ’’ہفتہ احیائے ثقافتی اسلامی ‘‘ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے 16 سے 22 اپریل تک ’’ہفتہ ثقافتی اسلامی‘‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈویژنل نائب صدر جمال حیدر نے بتایا ہے کہ اس دوران روزانہ شام 5 بجے ڈویژنل آفس المصطفیٰ ہاوس مومن بازار گلگت میں ثقافتی اسلامی کے عنوان پر دروس کا اہتمام ہوگا جس سے ممتاز اسکالر جناب شیخ ارشاد علی خطاب فرمائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور اسلامی ثقافت کے فروغ کیلئے ایسے پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 255212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش