QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا ہضم نہیں ہو رہا ہے، جمعیت علماء اسلام

17 Apr 2013 21:50

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں جے یو آئی سندھ کے رہنماﺅں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آئین کی اسلامی شقوں کے خلاف ایک منظم سازش کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ آنے والی اسمبلی انہیں آئین سے خارج کر دے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو اور سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت کے بہت سے لوگ اب اپوزیشن جماعتوں میں گھسنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس سے عوام اپوزیشن جماعتوں سے بھی نفرت کرنے لگیں گی۔ اس لئے اپوزیشن جماعتوں کو آئندہ حکومت بنانے پر نظر رکھنے کے بجائے دیانتدار قیادت کا چناﺅ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اپنے بیان میں جے یو آئی سندھ کے رہنماﺅں نے کہا کہ الیکشن کمیشن روزانہ ایک نیا ضابطہِ اخلاق عوام کے سامنے پیش کرتا ہے ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

جے یو آئی سندھ کے رہنماﺅں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو ریٹرنگ افسروں نے مزاق بنایا اور آئین کے آرٹیکل 62 63 کو رسوا اور بدنام کیا گیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو اتنا با اختیار ہونا چاہیئے کہ وہ غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کرا سکے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئین کے ماوراء اعلانات اور فیصلے کرے۔ اُنہوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ آئین کی اسلامی شقوں کے خلاف ایک منظم سازش کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ آنے والی اسمبلی انہیں آئین سے خارج کر دے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ماورائے آئین ضابطہِ اخلاق جاری کرنے سے قوم میں اشتعال پھیل گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 255219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255219/الیکشن-کمیشن-کو-بااختیار-ہونا-ہضم-نہیں-ہو-رہا-ہے-جمعیت-علماء-اسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org