0
Thursday 18 Apr 2013 09:58

سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کریں، عتیق

سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کریں، عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے سعودی عرب میں مقیم کشمیری تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے نظریاتی، ثقافتی، ملی اور اسلامی تشخص کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کریں۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک تیل کی دولت کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر وہ اپنا اثررورسوخ استعمال کر کے ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل پر راضی کر لیں تو جنوبی ایشیاء کا یہ خطہ ایٹمی جنگ کی تباہ کاریوں سے بچ سکتا ہے۔

انھوں نے تارکین وطن کو یقین دلایا کہ وطن واپسی پر ان مسائل متعلقہ حکام کے نوٹس میں لائیں گے۔ سردار عتیق نے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانگی سے قبل مسلم کانفرنس سعودی عرب کے رہنمائوں اور کشمیری تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کشمیری تارکین وطن نے اس موقعہ پر مسلم کانفرنس کے صدر کو حال ہی میں سعودی لیبر قوانین میں تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس میں نئی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والوں میں کشمیری تارکین وطن کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 255320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش