0
Thursday 18 Apr 2013 11:26

جانبدارانہ اور غیرشفاف انتخابات ملک وملت کےلیے زہرقاتل ثابت ہوں گے، لیاقت بلوچ

جانبدارانہ اور غیرشفاف انتخابات ملک وملت کےلیے زہرقاتل ثابت ہوں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل و اُمیدوارقومی اسمبلی حلقہ149 لیاقت بلوچ نے رشید آباد، کوٹلہ تولے خاں سمیت مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ جماعت اسلامی ایک انقلابی، جمہوری اور منظم جماعت ہے۔ اس کامنشور ایک انقلابی منشور ہے۔ جو غریبوں کی حالت بدلے گا۔ ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرےگا۔ جماعت اسلامی اپنے منشورپرعمل درآمد کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ جماعت اسلامی عوام کی اُمیدوں پر پورا اُترے گی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لے کرآئے گی۔ ملک انتہائی نازک ترین دور سے گزررہا ہے عوام11مئی کو اپنا ووٹ جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کے حق میں استعمال کریں جن کے دامن پرکسی قسم کی کرپشن، لوٹ مارکاداغ نہیں ہے۔ انہوں نےکہاکہ پانچ سالہ دور اقتدارمیں کرپشن، بدانتظامی اورقومی اداروں کی تباہی قومی المیہ ہے۔ پوری دنیامیں پاکستان کوبدنام کردیاگیا ہے اور ملک کے اندرعوام کے لیے مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، رشوت، اقرباپروری کیپ روگ لگادیئےگئے ہیں۔
 
لیاقت بلوچ نےکہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، عبوری حکومتیں اور قانون نافذکرنے والے ادارے مکمل غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ انتخابات یقینی بنائیں اور کسی پارٹی اور قیادت کی طرفداری نہ کریں۔ کراچی، بلوچستان میں مکمل غیرجانبدارانہ انتخابات کےلیے ہرطرح کے اقدام کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جانبدارانہ اور غیرشفاف انتخابات ملک وملت کےلیے زہرقاتل ثابت ہوں گے۔ فوج اور سول اسٹیبلشمنٹ کے بس میں اب نہیں کہ ملک کو ایک رکھنے کے لیے تنہاکوئی کردار اداکر سکے۔
خبر کا کوڈ : 255347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش