QR CodeQR Code

امریکی ریاست ٹیکساس میں کھاد کے پلانٹ میں دھماکہ، 75 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

18 Apr 2013 11:28

اسلام ٹائمز: ٹیکساس پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکے سے سینکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پلانٹ کے قریب واقع نرسنگ ہوم گرگیا، جس میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹیکساس میں کھاد پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں پچھتر افراد ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہوگئے۔ پلانٹ میں لگنے والی آگ نے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قریبی علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ واکو کے علاقے میں واقع کھاد بنانے والی فیکٹری میں اچانک زور دھماکہ ہوا، جس سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکے کے فوری بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے ستر سے زائد افراد کے ہلاک ہونے اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آگ سے سو قریبی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔ ڈیلس اور ٹیکساس سے امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور قریبی عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کھاد کے پلانٹ میں دھماکے سے 60 سے 70افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ ریاست ٹیکساس میں ویکو waco کے قریب کھاد کے ایک پلانٹ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک نرسنگ ہوم سمیت متعدد عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ واقعہ رات آٹھ بجے 27 سو آبادی والے قصبے میں پیش آیا۔ ٹیکساس پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکے سے سیکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ کے قریب واقع نرسنگ ہوم گرگیا، جس میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثہ کے مقام پر امدادی کارروائیان شروع کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 255360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255360/امریکی-ریاست-ٹیکساس-میں-کھاد-کے-پلانٹ-دھماکہ-75-افراد-ہلاک-200-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org