0
Thursday 18 Apr 2013 12:19

شمالی وزیرستان، فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں ایک ہلاک 20 زخمی

شمالی وزیرستان، فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں ایک ہلاک 20 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار اور تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم ایک ہلاکت اور بیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کے روز افغان سرحد کے قریب پاکستانی فوج اور طالبان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ تصادم شمالی وزیرستان کے اہم قبائلی علاقے میرانشاہ میں ہوا، جس کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں اور جہاں القاعدہ اور طالبان کی زیر قیادت دہشتگرد عسکری کارروائیاں کررہے ہیں۔

میران شاہ کے مرکزی ہسپتال کے ڈاکٹر نیاز احمد نے اے پی پی کو بتایا "پاکستانی آرمی اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔"
اسی علاقے میں رہنے والے اے پی پی کے نمائندے کا کہنا تھا، "جھڑپ غروب آفتاب سے پہلے شروع ہوئی جب دہشت گردوں نے فوج پر حملہ کردیا جسکے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک مقامی تاجر ہلاک ہوگیا۔"
مذکورہ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے، جن میں ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے نمائندے کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں، جو کہ ان کہ گھر میں گرنے والے مارٹر گولے سے زخمی ہوئیں۔
فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔ جھڑپ اس وقت ختم ہوئی جب پاس کی مسجد سے شہریوں نے اعلان کیا کہ فائرنگ ختم کی جائے تاکہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری سے بہت سے گھروں اور کاروباری مراکز کو بھی نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 255398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش