0
Thursday 18 Apr 2013 18:39

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف الیکشن دوڑ میں دوبارہ شامل

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف الیکشن دوڑ میں دوبارہ شامل
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ، احسن بھون اور عابد ساقی پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وکلاء کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں کی فہرست میں انکا بھی نام شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

راجہ پرویز اشرف نے الیکشن ٹریبونل میں اپنی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رینٹل پاور کیس میں نہ تو کوئی نیب میں ریفرنس ہے اور نہ ہی انہیں کوئی سزا دی گئی، اس کے باوجود ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی اور الیکشن ٹریبونل نے انکی درخواست مسترد کردی، اس لئے عدالت عالیہ قانون کے تحت الیکشن ٹریبونل کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 255549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش