1
0
Thursday 18 Apr 2013 20:12

عام انتخابات 2013ء کیلئے پی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد اسلامی تحریک پاکستان کی کامیابی ہے، ساجد علی ثمر

عام انتخابات 2013ء کیلئے پی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد اسلامی تحریک پاکستان کی کامیابی ہے، ساجد علی ثمر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کا پی پی کے ساتھ اتحاد ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی تحریک درست سمت کی طرف رواں دواں ہے اور یہ اسلامی تحریک کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے اور ملک کی بقاء بھی اسی میں ہے کہ اتحاد کا راستہ اپنایا جائے۔ آپس میں لڑائی جھگڑے کرنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا، البتہ اس کی وجہ سے ہمارا دشمن ضرور طاقتور ہو جائے۔ ساجد علی ثمر کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے کسی اسلامی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کیا۔ یہ اسلامی تحریک کی کامیابی ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت نے اسلامی تحریک کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی تحریک پاکستان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اپنے محبوب قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، اور ان سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ آپ کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے اور اس پر دل و جان سے عمل پیرا ہوں گے۔
انہوں نے اپنی تمام مرکزی کابینہ اور تمام صوبائی صدور، ڈویژنل صدور اور جے ایس او کے تمام ارکان سے کہا ہے کہ وہ اسلامی تحریک پاکستان کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے آمادہ ہو جائیں۔ جے ایس او کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مسلسل مرکز سے رابطہ میں رہیں اور مرکز سے ہدایات لیتے رہیں، کیونکہ مرکز سے جڑے رہنے میں ہی ہم سب کی بھلائی اور کامیابی ہے۔
جب ان سے مرکزی سیکرٹری تعلیم محمد ذواد رضا جعفری کے بیان کے بارے میں سوال کیا گیا کہ وہ کس منصوبے اور پروگرام پر کام کر رہے ہیں اور کیا نئی چیز لانا چاہتے ہیں تو مرکزی صدر نے اس کے جواب میں مسکرا کر جواب دیا کہ یہ ابھی تک ہم صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔ محمد ذواد رضا جعفری صاحب ایک انتہائی با صلاحیت اور محتنی جوان ہیں اور وہ جس منصوبے پر کام کر رہے ہیں اس کے بارے میں ہم عنقریب آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 255582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

یه اتحاد اسلامی تحریک کی ایک بڑی سیاسی کامیابی ہے کہ وه پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت سے اتحاد کی ہم قائد محبوب علامه سید ساجد علی نقوی اور تمام عهده داروں کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ہماری پیشکش