QR CodeQR Code

انتخابی اُمیدواروں کی حلقہ وار حتمی فہرست کا اجراء شروع

19 Apr 2013 18:38

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست کی روشنی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی آج رات شروع ہو جائے گی۔ حفاظتی انتظامات کے تحت الیکشن کمیشن کا عملہ پرنٹنگ کارپوریشن میں تعینات کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ریٹرننگ افسران نے انتخابی اُمیدواروں کی حلقہ وار حتمی فہرست کا اجراء شروع کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی امیدواروں کی حمتی فہرست آج جاری کر دی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران اُمیدواروں کی حلقہ وار حتمی فہرستیں جاری کر رہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حلقہ وار حتمی فہرست کل تک ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی اور کل سے تمام حلقوں میں انتخابی مہم کا سلسلہ باقاعدہ سے شروع ہو جائے گا۔ حتمی فہرست کی روشنی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی آج رات سے شروع ہو جائے گا۔ بیلٹ پیپرز کی پروف ریڈنگ کیلئے ریٹرننگ افسران، الیکشن کمیشن حکام اور پرنٹنگ کارپوریشن کا عملہ رابطے میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے سلسلے میں سخت حفاظی انتظامات کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا عملہ پرنٹنگ کارپوریشن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بیلٹ کا اضافی پیپر جلا دیا جائے گا اور کاغذ کا نمونہ پرنٹنگ کارپوریشن سے باہر نہیں آسکے گا۔ پرنٹنگ کرنے والے ملازمین کی روزانہ جامع تلاشی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 255832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255832/انتخابی-ا-میدواروں-کی-حلقہ-وار-حتمی-فہرست-کا-اجراء-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org