QR CodeQR Code

دہشت گردی کا انتقام ووٹ کی طاقت سے لیا جا سکتا ہے، اسد عباس نقوی

19 Apr 2013 18:42

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین کے نامزدامیدوار حلقہ پی پی 151 کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی، لاقانونیت، کرپشن اور اقرباء پروری کیخلاف میدان عمل میں اُ ترے ہیں، انشاﷲ 11 مئی کو ملت جعفریہ گھروں سے ایسے نکلے گی جیسے عاشور کے دِن نکلتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد اْمیدوار سید اسد عباس شاہ نے اِقبال ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں دہشت گردی، لاقانونیت، کرپشن اور اقرباء پروری کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کیلئے میدان عمل میں اُتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااﷲ 11 مئی کو ملت جعفریہ گھروں سے ایسے نکلے گی جیسے عاشور کے دِن نکلتے ہیں۔ سید اسد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ ڈالتے وقت شہدائے کوئٹہ، گلگت بلتستان، شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور گوادار سے لے کر سیاچن تک بے دردی سے شہید کیے گئے ملت کے شہیدوں کو ضرور یاد رکھیں اور اپنی ووٹ کی طاقت سے شہیدوں کا انتقام لیں۔

سید اسد عباس نقوی نے مزید کہا کہ وارثان شہدا ہی اس ملک کے وارث ہیں۔ اقبال ٹاؤن یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی تنظیم کے کارکنان ارشاد رضوی، نوید حسن، نوازش کھوکھر اور یاسر (مون مارکیٹ) نے سید اسد عباس شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ سید اسد عباس شاہ نے اقبال ٹاؤن میں 21 اپریل بروز اتوار کو ہونے والے خواتین کنونشن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ حلقہ پی پی151 کی مائیں، بہنیں خواتین کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کا بھر پور اعلان کریں گی اور گھر گھر الیکشن مہم کا آغاز بھی اْسی دِن سے کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 255836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255836/دہشت-گردی-کا-انتقام-ووٹ-کی-طاقت-سے-لیا-جا-سکتا-ہے-اسد-عباس-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org