QR CodeQR Code

عام انتخابات کیلئے 72 ہزار میں سے 21 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

19 Apr 2013 18:47

اسلام ٹائمز:10 ہزار 273 شدید حساس میں سندھ میں 4629‘ پنجاب 2617‘ کے پی اور بلوچستان میں یہ تعداد 1056 اور 1451 ہے‘حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لئے بھی خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے لئے 72 ہزار میں سے 21 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیا ہے جس میں صرف سندھ میں 8 ہزار 250 حساس مراکز شامل ہیں۔ ایک رپورٹ میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر ڈیٹا جمع کرنے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشنرز کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 21 ہزار 326 اسٹیشنز کو حساس ہیں اور ان میں سے 10 ہزار 273 کو شدید حساس قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد اور خونیں واقعات کے تناظر میں پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کی گئی اور اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ حال ہی میں الیکشن کے جلسوں پر ہونے والے حملوں کے بعد حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ میں شدید حساس انتخابی مراکز کی تعداد 4 ہزار 629 ہے، پنجاب کے 5 ہزار 528 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار 617 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں 4 ہزار 36 اور 2 ہزار 522 حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں بالترتیب ایک ہزار 56 اور 1 ہزار 451 کو حساسیت کے اعتبار سے شدید قرار دیا گیا ہے۔ فاٹا میں 969 حساس اسٹیشنز میں سے آدھے سے زیادہ 510 پولنگ اسٹیشنز کو شدید حساس قرار دیا گیا۔ پنجاب میں 2617 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکورٹی کے حوالے سے پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 255842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255842/عام-انتخابات-کیلئے-72-ہزار-میں-سے-21-زائد-پولنگ-اسٹیشنز-حساس-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org