QR CodeQR Code

بونیر اور پشاور میں بم دھماکے، ماں دو بچوں سمیت جاں بحق، 3 افراد زخمی

19 Apr 2013 20:16

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق بونیر کے علاقہ نواگئی میں دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب واقع کھیت میں چارہ کاٹ تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر اور پشاور میں بم دھماکوں کے باعث ماں دو بچوں سمیت جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ضلع بونیر میں ناواگئی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقہ کوریا میں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب واقع کھیت میں چارہ کاٹ تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ماں سمیت دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکا کھلونا بم یا دستی بم پھٹنے سے ہوا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقہ ادیزئی مین ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے تین ا فراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مقامی امن کمیٹی کے رہنماء واقف خان کے گھر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 255860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255860/بونیر-اور-پشاور-میں-بم-دھماکے-ماں-دو-بچوں-سمیت-جاں-بحق-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org