QR CodeQR Code

بھکر میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری، انشاء اللہ ایم ڈبلیو ایم کو کامیابی نصیب ہوگی، سفیر شہانی

19 Apr 2013 20:35

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 73 سے احسان اللہ الیکشن لڑ رہے ہیں، اس حلقہ سے کوئی اور شیعہ امیدوار نہیں، لہذا انہیں اہل تشیع کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے کہا ہے کہ ضلع میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، اور انشاءاللہ ایم ڈبلیو ایم کو کامیابی نصیب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھکر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار احسان اللہ خان الیکشن لڑ رہے ہیں، اس حلقہ سے کوئی اور شیعہ امیدوار نہیں ہے، لہذا انہیں اہل تشیع کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی سرگرمیان انتہائی جوش و خروش سے جاری ہیں، اور اس سلسلے میں ہماری ضلعی کابینہ کے علاوہ شعبہ خواتین بھی بھرپور طریقہ سے فعال ہے اور جگہ جگہ عوام سے ملاقاتوں اور نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار احسان اللہ خان کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، اور انشاءاللہ بہت بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 255873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255873/بھکر-میں-انتخابی-سرگرمیاں-بھرپور-انداز-جاری-انشاء-اللہ-ایم-ڈبلیو-کو-کامیابی-نصیب-ہوگی-سفیر-شہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org