0
Friday 19 Apr 2013 22:22

پاکستان میں پہلی بار ووٹرز کی تصاویر والی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں جاری

پاکستان میں پہلی بار ووٹرز کی تصاویر والی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں جاری
اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں ووٹرز کی تصاویر کے ساتھ چھاپ کر نادرا نے صوبوں اور فاٹا کے حوالے کردیں، حتمی انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ، 61 لاکھ 89 ہزار 751 ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا نے تصاویر والی حتمی انتخابی فہرستیں چھاپ کر بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ ، پنجاب اور فاٹا کے حوالے کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی کے سوا سندھ کی تصویر والی حتمی انتخابی فہرستیں سندھ کے حوالے کی گئیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق پنجاب کے 37 اضلاع میں سے 32 اضلاع کی کاپی پنجاب کو دے دی ہیں، حتمی انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 751 ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔ نادرا کے مطابق پنجاب میں 49.25 ملین ووٹرز کا اندراج کیا گیا جبکہ سندھ میں 18.96 ملین، بلوچستان میں 3.33 ملین خیبرپختونخوا میں 12.26 ملین، فاٹا میں 1.73 ملین اور اسلام آباد میں 6 لاکھ 26ہزار ووٹرز کا اندارج کیا گیا۔ نادرا کے مطابق انتخابی فہرست کی لمبائی 21 ہزار 900 کلومیٹر طویل ہے۔
خبر کا کوڈ : 255891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش