0
Saturday 20 Apr 2013 09:13

پاکستان کے خلاف یہودوہنود کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی، پیر عتیق

پاکستان کے خلاف یہودوہنود کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی، پیر عتیق
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جمعیت علماء جموں و کشمیر و چیئرمین سپریم کونسل جماعت اہلسنت ممبر آزاد کشممیر قانون ساز اسمبلی مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اسے یہودوہنود کی سازشیں اور دنیا کے نقشے سےمٹانے کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتے۔ صاحبزادہ فضل کریم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہ ہو گا۔ علماء کرام اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز علماء کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں جسے ملت اسلامیہ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی۔ اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرزا غلام محمد قادیانی مرتد ہے اور اس کے پیرو کار دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایکٹ 1974ء میں اتفاق رائے سے قادیانوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے چکی ہے اور یہ قانون کے عین مطابق ہے جو انشاءاللہ ہمیشہ موجود رہے گا۔

خبر کا کوڈ : 255966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش